وزیر اعظم عمران خان نے منڈی بہاوالدین میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا افتتاح‌کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06مئی 2021) چیئرمین ایوی ایشن اتھارٹی و ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیازا حمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کم لاگت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم ایک انقلابی اقدام ہے جس کے تحت غریب لوگوں کو سستے گھر مہیا کرنے کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں غریب اور بے گھر افراد کو اپنی چھت میسر آنے سے پارٹی کے منشور کی تکمیل ہوئی ہے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامع پہنانے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں چیلیانوالہ میں وزیراعظم پاکستان کے کم لاگت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے آن لائن کے افتتاح کے بعد کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، قائم مقام ڈی پی او انور سعید طاہر کنگرا، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، پی ٹی آئی رہنما فیصل گوندل، حمزہ علی، ٹائیگر فورس کے رضا کار، احسن بابا ایڈووکیٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

دریں اثناءلاہور سے پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح منڈی بہاﺅالدین میں ہونے والی آن لائن تقریب نواحی گاﺅں چیلیانوالہ میں منعقد ہوئی ۔آن لائن تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کم لاگت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کا افتتاح کیا جس کے ساتھ ہی ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بھی منڈی بہاﺅالدین میں بھی ہاﺅسنگ سکیم کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا سستے گھر فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کر دیا ہے اور اب غریب بے گھر افراد کو اپنی چھت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس جزبے اور ہمدردی سے عمران خان نے خطاب کیا اور غریب لوگوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی بات کی ہے وہ ہماری پارٹی کا منشور ہے جسے آج عملی طور پرثابت کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان قیمتی زمینوں پر ہاﺅسنگ سکیم کے منصوبے کو شروع کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیاہے وہ قابل تحسین ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ منڈی بہاﺅ الدین کے نواحی گاﺅں چیلیانوالہ کے مقام پر 40کنال 18مرلے سرکاری زمین ہاﺅسنگ سکیم کیلئے مہیا کی گئی ہے جس پر 114گھر تعمیر ہوں گے اور ایک گھر ساڑھے تین مرلہ پر مشتمل ہوگا جو کم آمدنی والے بے گھر افراد کو دس ہزار روپے کی ماہانہ اقساط پر دیئے جائیں گے اور ایک گھر پر 14 لاکھ تیس ہزار روپے لاگت آئے گی جبکہ حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپے کی سبسڈی بھی مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگاجبکہ مذید ایسے تین مقامات کو بھی حکومت کی منظوری کے بعد فائنل کر کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں شامل کر لیا گیا ہے جن پر کام کا آغاز بعد میں کیا جائے گا ۔ بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے ہاﺅسنگ سکیم میں سر سبز پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیر اعظم عمران خان نے منڈی بہاوالدین میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا افتتاح‌کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!