بھارت میں کورونا کی خوفناک تباہ کاریاں، ہر 4 منٹ بعد ایک مریض ہلاک ہونے لگا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پڑوسی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ، مئی میں کورونا کیسوں کی یومیہ تعداد 5 لاکھ تک ہو جانے کا خدشہ

نئی دہلی ( اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا کی خوفناک تباہ کاریاں، ہر 4 منٹ بعد ایک مریض ہلاک ہونے لگا، پڑوسی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ، مئی میں کورونا کیسوں کی یومیہ تعداد 5 لاکھ تک ہو جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، جبکہ مجموعی کیسز تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال اس قدر خوفناک ہے کہ ہر 4 منٹ بعد ایک مریض کے موت واقع ہو رہی ہے۔

جبکہ بھارت مین کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ برطانوی ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں تاحال کورونا کی تیسری لہر کا نقطہ عروج نہیں آیا، مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

جبکہ ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت میں کورونا کی خوفناک تباہ کاریاں، ہر 4 منٹ بعد ایک مریض ہلاک ہونے لگا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!