رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کردیا ہے۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رواں سال زکوۃ کا نصاب 80,933 روپے ہوگا۔ یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰة کی کٹوتی ہوگی۔ مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 80 ہزار 933 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی، زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکاﺅنٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔

واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل سرکاری سطح پر زکوٰة کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کرتے ہیں، پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے، تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!