ملکوال: فیملی کورٹ کے سول جج نے بیوی کو زخمی کرنے کے کیس کے ملزم کو مجموعی طور پر 10سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار) فیملی کورٹ کے سول جج غلام شبیر چیمہ نے بیوی کو زخمی کرنے کے کیس کے ملزم کو مجموعی طور پر دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی، ملزم نصراﷲ شاہ نے ستمبر 2017میں بیوی کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا تھا ،

تفصیلات کیمطابق تحصیل کورٹ ملکوال کی فیملی کورٹ میں ملزم نصراﷲ شاہ کو سزا سنا دی گئی ذرائع کیمطابق ملزم نصراﷲ شاہ کی بیوی نے خلع اور بچوں کے خرچہ کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا جس کا ملزم کو رنج تھا 13ستمبر 2017کو جبکہ اس کی بیوی محلہ کوٹلی میں گلی سے گزر رہی تھی تو ملزم نے اس پر خنجر سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا جس پر پولیس تھانہ ملکوال نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا .

گزشتہ روز مقامی فیملی کورٹ کے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ 30غلام شبیر چیمہ نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نصراﷲ شاہ کو مجموعی طور پر دس سال قید ، 50ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ ملزم کو 10ہزار دمان ادا کرنا ہو گا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ملزم پر ساڑھے چھ لاکھ روپے دیت بھی عائد کر دی ملزم کو ڈسٹڑکٹ جیل منڈی بہاء الدین بھیج دیا گیا ۔۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال: فیملی کورٹ کے سول جج نے بیوی کو زخمی کرنے کے کیس کے ملزم کو مجموعی طور پر 10سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!