منڈی بہاوالدین میں مارکیٹس بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلیاں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین سمیت لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز کے سبب لاہور کے مزید 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد میں دکانیں کھلی رہیں گی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ٹوبہ اورملتان کے تاجر اتوار کے روز دکانیں کھلی رکھ سکتے ہیں جبکہ مقامی ضرورت کے تحت متعلقہ اضلاع کو اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، ٹوبہ اور ملتان میں مارکیٹس 6بجے ہی بند ہوں گی جبکہ راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال،اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹس اتوار کو کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق متعلقہ اضلاع میں صرف مقامی ضرورت کو دیکھتے ہوئے دنوں میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ اوقات کار میں نہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ تاجر برادری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرے، دوکاندار اور گاہک کاروباری اوقات میں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مقررہ وقت پر کام کرنے سے حالات میں بہتری آئے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں مارکیٹس بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلیاں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!