ملکوال میں طالبات کیلئے نئے ہائی سکول کی منظوری، سکول سول ہسپتال کی پرانی عمارت میں بنایا جائے گا، وسیم چن

Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار ) ملکوال میں طالبات کیلئے نئے ہائی سکول کی منظوری ہو گئی ہے جو سول ہسپتال کی پرانی عمارت میں بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اور تحریک انصاف کے رہنما وسیم افضل چن نے گزشتہ روز مقامی تاجر محمد شعیب بٹ کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

وسیم افضل چن نے کہا کہ ملکوال کی آبادی قریباً ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جس کیلئے بچیوں کیلئے صرف ایک ہائی سکول تھا جو ناکافی ہے جبکہ عوامی حلقوں کی طرف سے عرصہ دراز سے ایک اور گرلز ہائی سکول کا مطالبہ کیا جا رہا تھا لیکن شہر میں کوئی سرکاری زمین نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ کئی دہائیوں سے التوا کا شکار تھا.

تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت نے یہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے سول ہسپتال ملکوال کی پرانی عمارت عیدگاہ روڈ پر گرلز ہائی سکول کے قیام کی منظوری دیدی ہے جس پر جلد عملدرآمد ہو گا اس سے شہر اور گردونواح کے علاقوں کی سینکڑوں طالبات کو تعلیمی سہولت حاصل ہو گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال میں طالبات کیلئے نئے ہائی سکول کی منظوری، سکول سول ہسپتال کی پرانی عمارت میں بنایا جائے گا، وسیم چن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!