اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تل ابيب: اسرائیلی ماہرین نے دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت کئے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی ہیبرون یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر کاٹیا سائٹرائن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 11 سال کی تحقیق کے بعد دنیا میں اولین مساجد میں سے ایک کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی ماہرین کے مطابق اسرائیل کے شہر طبریہ کے مضافات میں بحر الجلیل کے ساحل پر بازنطینی سلطنت کے دور کی ایک عمارت کی باقیات کے نیچے مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ اس جگہ پر پہلی کھدائی 1950 میں کی گئی تھی۔ اس وقت یہاں ستونوں پر مشتمل ایک ڈھانچہ دریافت ہوا جس کی شناخت بازنطینی وقت کے بازار کے طور پر کی گئی۔ ان آثار کی مزید کھدائی کے دوران یہاں سے اسلام کے ابتدائی دور کے سکے اور برتنوں کے ٹکڑے دریافت ہوئے۔
ماہرین آثار قدیمہ نے ابتدا میں ان باقیات کی شناخت آٹھویں صدی کی مسجد کے طور پر کی لیکن مزید کھدائی سے معلوم ہوا کہ وہ ڈھانچہ ایک صدی پرانا تھا۔

ڈاکٹر کاٹیا سائٹرائن کا کہنا ہے کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس مسجد کو صحابی رسول حضرت شرحبیل بن حسنۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تعمیر کروایا لیکن ہمارے پاس دستیاب تاریخی مواد موجود ہے جس کے مطابق انہوں نے 635 میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں طبریہ کو فتح کرنے کے بعد یہ مسجد بنوائی تھی۔ واضح رہے کہ حضرت شرحبیل بن حسنۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شمار ان چند اصحاب کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں ہوتا ہے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر 2 ہجرتیں (پہلے مکہ مکرمہ سے حبشہ اور پھر حبشہ سے مدینہ) کی تھیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!