حریم شاہ نے بے ہودہ گفتگو کرنے پر مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔

سما نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی قومی ان کے ساتھ کافی عرصے سے ’’نازیبا‘‘ اور ’’بے ہودہ‘‘ گفتگو کررہے تھے۔ اور میں ان کی گھٹیا گفتگو برداشت کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی گھٹیا گفتگو ریکارڈ کی ہے جسے سننے کے بعدہر کوئی تسلیم کرے گا کہ میں نے بالکل ٹھیک کیا۔ ان کی گفتگو اتنی گھٹیا ہوچکی تھی کہ میرا اور میری دوست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ہم نے مفتی قوی کو مارا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اگر ایسے مردوں کو وقت پر سبق سکھا دیا جائے تو معاشرے سے ریپ کے واقعات ختم ہوجائیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ مفتی قوی اپنے بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے پہلے ہی شہرت رکھتے ہیں تو آپ نے انہیں اتنا بے تکلف کیوں ہونے دیا۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ قبل ازیں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے آج ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مفتی قوی کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا ہے۔ ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے مفتی قوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حریم شاہ نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حریم شاہ اور انہیں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی شرکت کے لیے بلایا گیا تھا اور وہ کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، جہاں انہیں حریم شاہ نے تھپڑ دے مارا۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی قوی کے سامنے آنے والے رد عمل میں انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی جب کہ حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے لائیں گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حریم شاہ نے بے ہودہ گفتگو کرنے پر مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!