وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر فرد کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، طارق علی بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر فرد کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی اور اس ضمن میں صوبے بھر میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص خانہ بدوش جگھیوں میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے خانہ بدوش جگھیوں میں جا کر بچوں کے ہاتھوں پر لگے نشانات کے ذریعے پولیو ویکسی نیشن کو چیک کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے لازماً پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا مشن ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلا کر پاکستان کا مستقبل صحت مند اور تابناک بنایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیمیں صوبہ کے تمام شہروں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا رہی ہیں کیونکہ یہ قطرے ہماری نسل کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور فیلڈ میں مصروف عمل پولیو ٹیمیں احساس ذمہ داری کے ساتھ قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہیں ،تمام شہریوں بالخصوص والدین کا فرض ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں تا کہ ضلع کا پولیو فری سٹیٹس برقرار رکھا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر فرد کو انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، طارق علی بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!