پنجاب بھر میں وائی فائی کی مفت سرکاری سہولت ختم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بھاری سالانہ سبسڈی کے باعث پنجاب وائی فائی پراجیکٹ بند کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2017 میں اس وقت کی حکومت نے لاہورو ملتان سمیت صوبے کے 200 مقامات پر مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب وائی فائی منصوبہ شروع کیا تھا، منصوبے کے لئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا، گزشتہ سال کے شروع میں بھی پی ٹی سی ایل کو واجبات کی عدم ادائیگی پر وائی فائی کی سہولت عارضی طور پر بند ہوئی تھی، لیکن پھر اس سروس کو بحال کردیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اب ایک بار پھرعوامی مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت ختم کردی گئی ہے، سہولت ختم ہونے سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء، ریسرچ اسکالرز اور صحافی مفت وائی فائی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے یونیورسٹی اورکالجز کے طلبا وطالبات مفت سہولت سے مستفید ہورہے تھے، لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لئے بھی وائی فائی کی مفت سہولت میسر تھی، جب کہ لاہورائیرپورٹ، میٹرو بس اسٹیشن ، لاہور ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب تھی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب بھر میں وائی فائی کی مفت سرکاری سہولت ختم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!