یوم استحصال کشمیر، منڈی بہاوالدین میں ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 اگست 2021) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کشمیریوں کے یوم استحصال کشمیر منانے کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔ اس ضمن میں ضلعی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے کی۔

ریلی میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، سی ای او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عاطف علی وڑائچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انتظار چیمہ، فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ،سول سوسائٹی نمائندگان، سیاسی سماجی رہنماﺅں اورعوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاءریلی نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے ۔ شرکاءنے کشمیر کے تفصیہ کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے مرکزی مقام پر سائرن بجائے گئے، کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے، اس ضمن میں ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے کینال ویو پارک تک ریلی نکالی گئی۔

جس کے اختتام پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا کہ بھارت نے دو سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مقصد کشمیریوں کی اپنے حقوق کیلئے جاری جدو جہد میں دی جانےو الی قربانیوں، بھارتی جبر، ظلم و ستم، قید و بند اور بھارتی افواج کے پر تشددمظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستانی عوام کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیںاور پاکستان کشمیر کاز کو اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو گی اور اور بھارت کشمیریوں کو آزادی دینے پر مجبور ہو جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ نے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی قوم کا موقف ذمہ دارانہ انداز میں پیش کیا جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بنیادی ایشو بن گیا ہے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی نے مل کر پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو دکھا دیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں