پھالیہ: گھوگانوالی میں 20 دنوں میں ڈکیتی کی 8 وارداتیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پچھلے 20 دنوں میں گھوگانوالی تا بھیکے وال روڈ جوکہ صرف ایک کلومیٹر کا رستہ ہے اس رستے پہ اب تک 8 ڈکیتیاں ہو چکی ہیں جس کی اطلاع 15 پر ہر دفعہ دی گئی اور بار ہا درخواست کی گئی کہ اس رستے پر ناکہ بندی کی جائے لیکن پولیس کی سستی کی وجہ سے اب تک ڈکیتیاں جاری ہیں۔۔۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 ستمبر 2021) گزشتہ روز مورخہ 26 ستمبر،2021 کو پھر گھوگانوالی کی رستے پر 2 ڈکیتوں نے گھوگانوالی کے رہائشی منظور احمد فوجی اور انکی بیوی کو روکا اور گن پوائنٹ پر ان سے زیورات اور پیسے لے کر اپنے موٹر سائیکل پر بھاگ گئے . منظور احمد نے ان کے جانے کے فورن بعد اپنے گاؤں کے لڑکوں کو کال کی۔ ڈکیت واردات کرنے کے بعد گھوگانوالی سے ہوتے ہوئے نہر والے رستے سے گزر رہے تھے اسی دوران گاؤں کے کچھ لڑکوں نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اس دوران ڈکیتوں نے پیچھا کرنے والے 2 لڑکوں پر فائرنگ شروع کر دی .

اسی دوران گولی ایک لڑکے(احسان) کو لگی ان لڑکوں نے اپنی مدد آپ کے تہت گاؤں کے باقی لڑکوں کو ان ڈکیتوں کے پیچھے بھیجا اور زخمی لڑکے کو بھیکوموڑ ہسپتال لے گئے۔ جب لڑکوں نے ان ڈکیتوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور اس دوران ان ڈکیتوں کی گولیاں بھی ختم ہو چکی تھیں تو ڈکیتوں نے میانوال رانجھا پہنچ کر اپنا موٹر سائیکل گرایا اور ایک بندہ گاؤں میں کسی گھر میں چھپ گیا اور دوسرا گنے کی فصل میں بھاگ گیا .

جسکی فوٹیج وہاں موجود گودام کے کیمرے سے لی گئی اس کے بعد سب نے اپنی مدد آپ کے تحت خود فصلوں میں سرچ کیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس کو 15 پر بار بار اطلاع دی گئی لیکن پولیس کے بروقت نہ پہنچے پر وہ دونوں بھاگ گئے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ: گھوگانوالی میں 20 دنوں میں ڈکیتی کی 8 وارداتیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!