ٹریفک کی بحالی کیلئے ٹریفک پولیس کے جوان چوکوں چوراہوں پر الرٹ کھڑے ہیں ڈی ایس پی ٹریفک

ٹریفک کی بحالی کیلئے ٹریفک پولیس کے جوان چوکوں چوراہوں پر الرٹ کھڑے ہیں ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود بٹ کی ذیشان اسماعیل سے ٹریفک بارے بات چیت

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 12 اگست 2021) تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک منڈی بہاوالدین شاہد محمود بٹ کا صحافی ذیشان اسماعیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا کے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی ہر گز اجازت نہ دیں۔ ہیلمٹ اور سائڈ مرر کا استعمال کو یقینی بنائیں تمام ڈرائیور حضرات اپنا ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ورنہ ٹریفک پولیس کو قانونی کاروائی کرنا پڑے گی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سختی سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے کہا گیا ہے اور بزرگ اور معزور افراد سے اخلاق سے پیش آنے کی بھی تاکید کی ، ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود بٹ کا مزید کہنا ہے کے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں آپنی گاڑیاں پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں۔ لوگ اپنی گاڑیاں کہا جگہ ملتی ہے وہا کھڑی کرجاتے ہین جس سے ٹریفک کو خلل آتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتی ہے آپکی ایک غلطی کی وجہ سے پیچھے گاڑیوں کی ضطات لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتی ہے.

ٹریفک کی بحالی کیلئے ٹریفک وارڈن الرٹ کھڑے ہیں انشاء اللہ عوام کیلئے ٹریفک کی روانگی کیلئے جو جو مسائل پیدا ہورہے ہیں انکے حل کو یقینی بنارہے ہیں انشاء اللہ ہم تمام تر سہولیات ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے ضلع بھر میں سکولوں کالجوں سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں آگاہی دے رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں