منڈی بہاوالدین میں یوم شہیدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ مناہا گہا

جب تک نہ جلیں دیپ شہیدوں کے لہو سے : کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا

4 اگست یوم شہدائے پولیس: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر سندا زاہد محمود گوندل شہید گئے، سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کی قبر پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی،شہید کی یادگار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، شہید ایس ایس پی کے گھر گائوں سندا بھی گئے اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کے لواحقین سے بھی تعزیت کی ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ۔ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی، شہداء نے امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا خون بہایا ہے ، یوم شہداء امن قائم رکھنے کے لیے تجدیدعہدکادن ہے ۔

یوم شہدا منانے کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے، پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں