منڈی بہاوالدین میں گھریلو موغبانی کے خواہشمند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے 200یونٹ تقسیم

منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 09 اگست 2021) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کا مقصد عوام کو معیاری اور رعائتی نرخوں پر دیسی انڈوں کی شکل میں سستی پروٹین کی فراہمی ہے ۔ دیسی انڈے اعلیٰ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جو کہ جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ہسپتال منڈی بہاﺅالدین اور پھالیہ میں گھریلو مرغبانی خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے یونٹ تقسیم کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک پھالیہ ڈاکٹر مسعود اختر، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان، محمد طیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے بتایا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب اور سےکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاﺅالدین نے دیہی مرغبانی کے خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے 200 یونٹس تقسیم کئے۔ ایک یونٹ ایک مرغا 5مرغیوں پر مشتمل ہے۔ جن کی مارکیٹ قیمت مبلغ 1،600 روپے ہے لیکن 30فیصد سبسڈی پر 1،140روپے فی یونٹ پر دی جا رہی ہیں ۔

اس سکیم سے استفادہ کیلئے ویٹرنری ہسپتالوںمیں درخواستیں وصول کی جاتی ہیںاور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پریونٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی پولٹری یونٹس کی رعائتی نرخوں پر فروخت دیہی مرغبانی کے فروغ کیلئے اہم اقدام ہے ۔ اس سکیم کے تحت مرغیوں کو تمام بیماریوں کی ویکسین اور ڈیورمنگ کا کورس مکمل کرواکرصحت مند مرغیاں خواہش مند حضرات میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں