منڈی بہاوالدین:یوم شہیدائے پولیس، تقریب میں ضلعی افسران، ججز، پولیس ملازمین کی شرکت

منڈی بہاؤالدین: 4 اگست یوم شہدائے پولیس*

منڈی بہاؤالدین میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا، سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت پولیس کے شہداء کی ملک اور قوم کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج،ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہداء کے ورثا میں پھولوں کے گلدستے، نقدی، اور تحائف پیش کئے اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ایڈیشنل سیشن جج تجمل حسین ہنجرا، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر، ایم ایس ڈی ایچ کیو مہار اختر بلوچ و ضلع بھر کی پولیس نے شرکت کی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا

فاتحہ خوانی و شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی، اس موقع پر شہید کے لواحقین میں پھولوں کے گلدستے، نقدی، اور تحائف تقسیم کیے گئے اور پولیس کے شہداء کے کار ہائے نمایاں اور انکی ملک اور قوم کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر نے دوران خطاب پولیس کے شہدا کی ملک وقوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا.

دوران خطاب ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ یوم شہدا منانے کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے، پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کسی بھی قوم کا زندہ ہونا شہیدوں کے مرہون منت ہے، یہ وہ ملک ہے جس کی پولیس نے گذشتہ کئیں ل سالوں کے دوران دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اس ملک پاکستان کی فوج دنیا کی نمبرون فوج ہے، کوئی بھی دشمن اس ملک کی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے معاشرے میں ہماری صفوں کے اندر موجود ملک دشمن عناصر سے یہ محکمہ پولیس لڑ رہا ہے.

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے کہا کہ شہدا کی فیملیز کے تشریف لائے کا تہہ دل سے مشکور ہیں، ہر دکھ اور سکھ میں شہدا کی فیملیز کے ساتھ ہیں، کسی بھی مشکل میں شہدا کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کی کاوش سے شہدا کے پیکجز میں پہلے سے مزید بہتری لائی جا رہی ہے، اس کے علاوہ شہدا کے بچوں کی فری ایجوکیشن، صحت ،جہیز فنڈ، نوکریاں وغیرہ میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے، شہدا نے اس ملک کے لئے جو کیا ہے ہم اس کا قرض ادا نہیں کر سکتے، بہت جلد زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں یادگار شہدا بنائی جائیگی اور شہدا کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا.

اپنا تبصرہ لکھیں