محرم الحرام کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین پولیس کی اہم میٹنگ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

منڈی بہاؤالدین/ میٹنگ محرم الحرام: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ ڈی پی اوآفس کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں سرکل افسران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز،ڈی ایس پی ٹریفک، انچارج سی آئی اے، انچارج سیکورٹی اور ضلع بھر کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی.

دوران میٹنگ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات ، ٹربل سپاٹ ، فلیش پوائنٹس، مجالس و جلوس ہائے کے روٹس و دیگر امور بارے تفصیلاً بریفنگ ہوئی، ڈی پی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جلوس ہائے کے روٹس کا باربار وزٹ کریں اور مجالس والے مقامات کا سیکیورٹی آڈٹ کریں ،حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے،ممبران امن کمیٹی، منتظمین اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر قیام امن کو یقینی بنایا جائے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر چلنا ہے ، رات کے وقت کی مجالس اور جلوسوں پر اضافی روشنی کا انتظام کیا جائےگا، تمام مجالس اور جلوس ہائے کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام: منڈی بہاوالدین میں 1291مساجد ، 260امام بارگاہوں اور 260مدارس کی سیکیورٹی سخت

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا جائیگا ہرمجلس اور جلوس کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کی گئی منصوبہ بندی پر مزید ورک کریں، ہر قسم کی رخصت منسوخ کر دی گئی ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کاروائی کی جائے گی،صورتحال کنٹرول رکھنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وھیکل پارکنگ جلوس اور مجالس سے دور ہو گی،مجالس و جلوس کی ٹائمنگ، روٹ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی ہر حال میں لازم ہو گی.

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے وال چاکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ، کرایہ داران کے کوائف کی تصدیق کریں اور خلاف ورزی پر کاروائی کریں،منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ کوئی غیر ضروری بات نہ ہو،لائوڈسپیکر کی خلاف ورزی پر کاروائی کریں، محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا، تمام پولیس افسران جلوس ،مجالس کے ختم ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رہیں گے، ضلع کی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے، گزشتہ کی طرح امسال بھی اللہ کی رحمت اور شہریوں کے تعاون سے ماہ محرم پرامن ہو گا.

اپنا تبصرہ لکھیں