ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام “پاکستان لائیو سیور پروگرام” کی تربیت کا آغاز

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 اگست 2021) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ایمرجنسی 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا عمران خان کی زیرنگرانی ضلع بھر کے ریسکیورز کے لیے مرحلہ وار “پاکستان لائیو سیور پروگرام” کی تربیت کا آغاز کر دیا۔

اس حوالے سے ریسکیو سیفٹی آفیسر و کورس کوارڈینیٹر فضل عباس گلفام نے ضلع کے ریسکیورز کو ریسکیو آفس میں مصنوئی طریقے سے دل کی دھڑکن کو بحال کرنے،خون کے بہاﺅ کو روکنے اور خون کے بہاﺅ کی صورت میں زندگی کو بچانے کی ایک روزہ تربیت کروائی تاکہ جائے حادثہ پر موجود لوگ اچانک دل بند ہوجانے کی صورت میں دل کی دھڑکن کو بحال کرنے یا جائے حادثہ پر متاثرین کے بہت زیادہ خون کے ضیاع کو بروقت روک کر قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔

فضل عباس گلفام نے کہا کہ اس ٹریننگ کے بعد ریسکیورز بطور ماسٹر ٹرینر اپنے ضلع کی عوام کوتربیت یافتہ بنائیں گے تاکہ محفوظ معاشرہ کی تکمیل ممکن ہوسکے اور حادثہ میں اموات کی بڑھتی شرح کو کم کیا جا سکے۔تربیتی سیشن کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر رانا عمران خان نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جائے حادثہ پر اموات کی سب سے بڑی وجہ خون کا بہت زیادہ ضائع ہونا اور دل کا بند ہوجانا ہے، ریسکیو 1122 لائیو سیور پروگرام کے تحت لوگوں کے بند دل کو چلانے اور جائے حادثہ پر خون کے ضیاع کو روکنے کی تربیت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں