ریسکیو 1122 اورغیاث ہسپتال پھالیہ کے مابین علاج معالجہ میں تعاون معاہدہ کی دستخطی تقریب

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05 جولائی2021 ) ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی کاکردگی اس کے ملازمین کی فلاح و بہبود سے منسلک ہوتی ہے،بحیثیت سربراہ میری خواہش ہے کہ آج کے جدید دور میں ریسکیو1122 کے افسران، ملازمین اور ان کی فیملی کو علاج معالجہ کی سستی اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ بہترین سہولیات کی دستیابی سے ہی ادارے کی کارکردگی میں مذید بہتری آئے گی اور یہ معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ریسکیو 1122 اورغیاث ہسپتال پھالیہ کے مابین علاج معالجہ میں تعاون معاہدہ کی دستخطی تقریب کے دوران کیا۔دستخطی تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر غیاث علی تارڑ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شوکت علی،سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، میڈیا کوآرڈینٹر عاطف رفیق، ڈاکٹرز اور ریسکیو جوان بھی موجود تھے۔

یادداشت کے معاہدے پرریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسرعمران خان اورغیاث ہسپتال پھالیہ کے مینجنگ ڈائریکٹر غیاث علی تارڑ نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابقریسکیو 1122 کے افسران، جوانوں اور ان کی فیملی کو ڈاکٹرز فیس میں 50فی صد رعایت جبکہ وزیٹر کنسلٹیشن فیس ، ایکس رے، الٹرا ساﺅنڈ، اینڈوسکوپی، ای آر سی پی، آپریشن، میڈیسن،اور ایڈمیشن فیس میں 20 فیصد تک رعائت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مفاہمتی یاداشت کے مطابق ریسکیوکے حاضر سروس افسران اور جوانوں کے بچوں اور بہن بھائیوں کو 40فی صد تک رعایت دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے افسران و جوانوںکے بچوںکے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا عمل پہلے کی طرح جاری رہے گا۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر غیاث علی تارڑ نے کہاکہ غیاث ہسپتال ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتا ہے ، یہ فورس اپنی ایمانداری،جذبہ حب الوطنی،پیشہ ورانہ مہارت، دکھی انسانیت کی خدمت،حادثات کے شکار لوگوں کی بروقت مدد اور ان کے ساتھ اچھے اخلاق اوربرتاﺅ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ سارک ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پوری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔

یادداشت کا یہ معاہدہ ریسکیو 1122 کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ریسکیو 1122 کے افسران و جوانوںکے بچوں و دیگر فیملی ممبران کوزیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

https://mbdinnews.com/archives/61645

اپنا تبصرہ لکھیں