haji imtiaz ahmad chaudhary

رسول بیراج سے لیکر مانو چک تک کارپٹ روڈ سے منڈی بہاؤالدین اورجہلم کی عوام کو سفری سہولیات حاصل ہوں گی

منڈی بہاؤالدین() رسول بیراج سے لیکر مانو چک تک آر کیو لنک کے ساتھ ساتھ کارپٹ روڈ کی تعمیر سے ضلع منڈی بہاؤالدین اورجہلم کے لاکھوں عوام کو جدید سفری سہولیات حاصل ہوں گی، حاجی امتیاز احمد چوہدری ایم این اے –

تفصیلات کے مطابق چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ رسول بیراج سے لیکر مانو چک تک رسول قادرآباد لنک کینال کے ساتھ ساتھ جدید کارپٹ روڈ کی تعمیر سے درجنوں دیہات مستفید ہوں گے اور ضلع منڈی بہاؤ الدین اور ضلع جہلم کے لاکھوں عوام کو جدید سفری سہولیات حاصل ہو جائیں گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ممتاز سینئر صحافی و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب کے ہمراہ رسول بیراج سے لیکر مانو چک تک سڑک کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کارپٹ سڑک کی تعمیرکے لئے 45 کروڑ62 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں اور محکمہ ہائی وے نے اس سلسلہ میں باقاعدہ ٹینڈرز بھی طلب کر لئیے ہیں. انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اس خصوصی گرانٹ سے رسول بیراج سے لے کر مانو چک تک 30کلو میٹر سے زائدلمبی کارپٹ روڈ کی تعمیر پر جلد کام شروع ہو جائیگا،

حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ رسول بیراج سے لیکر مانو چک تک تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ رسول قادرآباد لنک کینال کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جائیگی جبکہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے سڑک کے ساتھ نہر کی طرف حفاظتی اقدامات کے طور پر حفاظتی برجیاں بھی تعمیر کی جائیں گی،.

مبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے مزید بتایا اس سڑک کی تعمیر سے رسول بیراج سے لیکر مانو چک , پھالیہ اور گجرات کی طرف جانے والے لوگوں کے لئیے 35 کلو میٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گا اور لوگوں کو اضافی فاصلہ کرنے کی نوبت پیش نہیں آئے گی اور کم وقت اور کم خرچ میں عوام رسول بیراج سے سیدھے نہر کے ساتھ ساتھ مانو چک گجرات اور پھالیہ کی طرف آسانی سے سفر کر سکیں گے اس سڑک کی تعمیر سے جہاں لوگوں کو جدید سفری سہولیات حاصل ہوں گی وہیں نہر کے ساتھ ساتھ بسنے والے درجنوں دیہاتوں کے لوگ ایک نئی تبدیلی محسوس کریں گے،.

اجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ سڑک کے ٹینڈر کا پراسس مکمل ہونے کے بعد اس سڑک کی مکمل تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار منڈی بہاؤالدین کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وفاق اور پنجاب حکومت کے تعاون سے منڈی بہاؤالدین ضلع میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں