overseas pakistan mandi bahaudidn

اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاءالدین کو 25 شکایات پیش

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان الحق ضیاء نے ضلعی اوورسیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیز کی 25 درخواستوں پر فیصلہ کرتے ہوئے 15 درخواستوں کو نمٹا دیا جبکہ بقیہ درخواستوں کو بھی جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے افسران کو کیسز سے متعلق اپنی پراگریس رپورٹ اور بعض زیر التوا کیسز میں فوری کاروائی کر کے میرٹ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 30 اکتوبر 2021 ) اس امر کا فیصلہ آج ڈی سی آفس میں اووسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل افتخار دیو، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ڈسٹرکٹ اٹارنی، فوکل پرسن وضلع کونسل آفیسر شہزاد اختر تارڑ، پراسیکیوشن وریونیو افسران ، ممبر اورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ترجمان اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ، مختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے کیونکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز پاکستان کی شناخت اور سفیر ہیں لہذا تمام متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

اس ضمن میں اراضی پر قبضوں، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم، مشترکہ راستوں میں آمدورفت میں رکاوٹ، تجاوزات، رقوم کے لین دین، دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات پر فراڈ اور دیگر مسائل پر مشتمل موصول ہونے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد نمٹایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیز کو کیسز کے فیصلوں سے متعلق مکمل آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

احسان الحق ضیاء نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ نا جائز قابضین اور دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور کسی فریق کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں