خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مکہ معظمہ: سعودی حکومت کے حکم پر کورونا احتیاطیں ختم کرنے کے حکم کے بعد مسجد الحرام میں دو سال بعد بغیر کسی سماجی فاصلے کے کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا کی گئی اور اس پُرنور موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

عرب میڈیا کے مطابق تقریباً دو سال بعد کورونا پابندیوں کو ختم کرکے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور معتمرین کے لیے پوری گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے جس کے بعد آج فجر کی نماز میں منظر ہی کچھ الگ تھا۔

Makkah nimaz

نماز فجر کے لیے تکبیر سے اولیٰ سے قبل امام مسجد نے جیسے ہی ’استووا، اقیموا صفوفکم، تراصوا‘ یعنی سیدھے کھڑے ہوجائیں، صفیں درست کرلیں اور کندھے سے کندھا ملالیں تو نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو کورونا وبا کے بعد سے دہرائے نہیں جارہے تھے کیوں کہ ایس او پیز کے تحت نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنا ضروری تھا اور مخصوص تعداد کو ہی مساجد میں داخل ہونے کی اجازت تھی تاہم اب دو سال بعد دوبارہ یہ صدائیں مسجد الحرام میں گونج رہی ہیں۔

نماز فجر سے پہلے ہی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز ختم کرنے کے حکم پر عمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگی رکاوٹیں اور صفوں پر چپکے سماجی فاصلے کے اسٹیکرز ہٹا دیئے تھے۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں صرف ان عبادت گزاروں کو جانے کی اجازت ہوگی جنھوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوگا اور جس کے لیے انھیں اعتمرنا یا توکلنا ایپس سے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا

Makkah nimaz

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!