یوم آزادی کے موقع پر لڑائی اور فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے

dead body

ضلع منڈی بہاءالدین میں جشن آزادی کے دن لڑائی اور فائرنگ سے نتیجہ میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے. جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی تھا.

پہلا افسوس ناک واقع گوجرہ کے علاقہ کھائی میں پیش آیا جہاں پر 2 افغانی پٹھان گروہوں میں لڑائی کے نتیجے میں 2 پٹھان جاں بحق ہو گئے. چند روز قبل کوڑا اور گتہ اٹھانے پر لڑائی کا واقع پیش آیا. ملزمان موقع سے فرار ہو گئے.

دوسرا افسوس ناک واقع میں اکمل شہزاد گوندل اپنے دوستوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چکیاں کے قریب ڈاکوئوں کے روکنے پر فائرنگ کے نتیجے میں اکمل شہزاد ساکن میانہ گوندل موقع پر جاں بحق ہو گیا. جبکہ دوست زخمی ہو گئے. اکمل شہزاد 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا. چند روپوں کی خاطر ظالموں نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔

تیسرا افسوس ناک واقع چک فتح شاہ میں پیش آیا. موجیانوالہ کا رہائشی نوجوان ذوہیب اسلم‌اپنےدوست کے پاس چک فتح شاہ جا رہا تھا کہ راستے میں ہی نوید‌لوہار‌نامی‌نوجوان‌سے‌فائرنگ‌کر‌دی‌جس‌کے‌نتیجے‌میں ذوہیب اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا. وجہ قتل ذاتی رنجش تھی.

Exit mobile version