شفقت آباد: مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق

shafqatabad murder news

منڈی بہائوالدین: شفقت آباد گلی میں فائرنگ کا واقعہ. گزشتہ شب مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا.

منڈی بہائوالدین؛ موٹر سائیکل سوار 3 کس نامعلوم ملزمان کی فائرنگ . شفقت آباد گلی میں بیٹھا نعمان نامی لڑکا فائر لگنے سے مضروب ہوا. وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی. مضروب کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا. تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ کا فوری اندراج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کی گئی.

یہ بھی
پڑھیں: گوجرہ: فائرنگ کی زد میں آکر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

منڈی بہائوالدین : لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی. لواحقین کا دوران احتجاج کہنا تھا کہ علاج معالجہ میں دیر کے باعث بہت زیادہ خون بہہ گیا . لواحقین کا کہنا ہے مضروب نعمان کا طبی علاج معالجہ جلد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے نعمان کی موت واقع ہوئی.

منڈی بہائوالدین: ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. سی آئی اے اور تھانہ سٹی پولیس نے کافی حد تک شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا

Exit mobile version