غربت سے تنگ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، 1 بچہ جاں بحق

drowned in river

منڈی بہاءالدین میں 2 بچوں کی ماں نے غربت سے تنگ آ کر نہر میں چھلانگ لگا دی. 1 بچہ جاں بحق. 1 بچہ اور ماں زندہ نکال لئے گئے

ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے چک ڈاڈاں میں گھریلو ناچاقی اور غربت سے تنگ خاتون نےاپنے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو 1122 نے کارروائی شروع کر دی ہے، ماں اور ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم دوسرے بچے کی لاش نکال لی گئی ہے۔

لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 1 سال تھی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون کا اپنے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا، خاتون بچوں کے ہمراہ میکے چلی آئی اور نہر میں چھلانگ لگا دی۔

Exit mobile version