شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا، رکن گاؤں میں سپرد خاک

اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شعیب افضل کی میت کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین روانہ کیا گیا.

اتوار کو شہید ہونے والے کانسٹیبل شعیب افضل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اسلام آباد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر (ICCPO) ڈاکٹر اکبر ناصر خان سمیت پولیس اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رکن کا نوجوان دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے شہید ہو گیا

شہید کی میت پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں رکن ضلع منڈی بہاؤالدین روانہ کی گئی۔ جہاں پر انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پورے اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا.

نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر اکبر ناصر نے شہید شعیب افضل کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید شعیب افضل نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کی شہادت میں ملوث ملزمان کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس موقع پر آئی سی سی پی او نے شہید کے اہل خانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید شعیب افضل انتہائی نڈر اور فرض شناس تھے۔ انہیں حال ہی میں ان کی شاندار کارکردگی پر ICCPO کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شہید شعیب افضل 2019 میں اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھ

قبل ازیں ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے تھانہ کورال کے علاقے میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں پولیس اہلکار محمد شعیب شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

Exit mobile version