ریسکیو 1122 نے رسول بیراج پر عملی مشقیں کیں

منڈی بہاوالدین میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام رسول بیراج کے مقام پر عملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین عدنان بشیر وڑائچ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان، لائیوسٹاک، ہیلتھ، پولیس، آبپاشی اور متعلقہ اداروں کے افسران اور سٹاف نے حصہ لیا۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25جون 2025) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر نے منعقدہ عملی مشقوں کا معائنہ کیا اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے لگائے گئے کیمپوں اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اور فرضی سیلابی ریسکیو کیمپس کا دورہ کرایا۔ اس دوران فرضی مشقوں میں ریسکیو1122کے غوطہ خوروں اور اہلکاروں نے ڈوبتے شخص کو نکالنے کے ساتھ سیلاب زدگان کو بذریعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فیلڈ ہسپتال منتقل کرانے کی عملی تربیت کا بھی مظاہرہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد احمد ظہیرکا تمام اداروں خصوصاً ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ہمارا فخر اور دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں،ابھی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے،عملی مشقوں سے تمام اداروں کے دستیاب وسائل،آپس میں باہمی روابط،ممکنہ سیلاب پر ریسپانس اور آلات کی تیاریوں کا پتہ چلتا ہے۔

Exit mobile version