چک رائب تا چک نمبر 9 سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2024 )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر کے ہمراہ تحصیل ملکوال میں چک رائب تا چک نمبر 9 سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ترقیاتی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو منصوبے کی تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر عوام الناس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو آج پورا کیا جا رہا ہے ۔

منڈی بہاءالدین کی مزید 11 سڑکوں کی از سر نو تعمیر، مرمت اور بحالی کی منظوری

انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک ضلع کونسل کے فنڈ سے تعمیر کی جا رہی ہے۔ سڑک کا تخمینہ لاگت 99.500ملین روپے ہے اور لمبائی 3.5کلومیٹرہے ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد ریاض سمیت دیگر افسران ،وکلاء اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Exit mobile version