سرکاری ملازمین کا دھرنہ و احتجاج 15 روز بعد ختم، تمام سکول، دفاتر و ہسپتال کھل گئے

Protest of APCA Punjab MBDIN until the demands are approved

منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا دھرنہ اور احتجاج 15 روز بعد ختم کر دیا گیا. تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو گئے. سرکاری دفاتر، اسکولز، یونین کونسلز، ہسپتال وغیرہ آج سے کھل گئے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 اکتوبر 2023) پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین نے پینشن کے خاتمہ، لیو انکیشمنٹ اور سرکاری سکولز کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف 5 اکتوبر سے احتجاج کی کال دی تھی. تمام سرکاری ملازمین جن میں کلیریکل اسٹاف، اساتذہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، یونین کونسلز وغیرہ نے احتجاج و دھرنے کا اعلان کر دیا.

منڈی بہاؤالدین میں اساتذہ کا اپنے حقوق کے لیے احتجاج جاری، کئی روز سے تعلیمی سرگرمیاں معطل

تمام ملازمین نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے مطلبات کی منظوری تک دھرنہ جاری رکھا. حکومت نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد اگیگا پنجاب، پنجاب ٹیچرز یونین، ایپکا پنجاب نے ہڑتال و دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا.

Exit mobile version