ایپکا پنجاب منڈی بہاوالدین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنے کا پانچواں روز

Protest of APCA Punjab MBDIN until the demands are approved

پھالیہ شہر میں پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح اپنے مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریان ، گرداوران، قانونگویاں، مال و اشتمالیں کی مکمل ہڑتال ۔ دور دراز سے آنے والے کاشتکاروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سخت پریشانی کا سامنا

پھالیہ شہرمیں پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح اپنے مطالبات کے حق انجمن پٹواریان ، گرداوران، قانونگویاں، مال و اشتمالیں کی مکمل ہڑتال تمام دفاتر میں بند جس وجہ سے دور دراز سے آنے والے کاشتکاروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سخت پریشانی کا سامنا رہا۔

انجمن پٹواریان ، گرداوران، قانونگویاں، مال و اشتمال تحصیل پھالیہ کے صدر چوہدری ظفر اقبال تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنشن گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ کورننگ کی بجائے ابتدائی بنیادی سکیل پر بند کرنا ملازمین کے ساتھ ظلم ہے۔ ہمارا کوئی سیاسی عزائم نہیں ہم اپنے معاشی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کے اعلان کردہ بجٹ اصلاحات کے عین مطابق اضافہ پر عمل در آمد یقینی بنائے۔ ملازم کش اقدامات لیوانکیشمنٹ پنشن رولز میں ترمیم جیسے استحصالی قوانین کو ختم کیا جائے ۔ نگران پنجاب حکومت سے مطالبہ کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو سرکاری بجٹ میں وفاق کے جاری کردہ اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے ۔ میٹنگ کے اختتام پر پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

Exit mobile version