منڈی بہاوالدین۔جعفر ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی،پاک فوج کے حق میں نعرے بازی. تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مقررین کا خطاب
منڈی بہاوالدین۔ریلی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام نکالی گئی،تاجرتنظیموں اور سول سوسائٹی کی شرکت. قیادت بانی چیمبر سید حیدررضانقوی،صدر دیوان معیزاللہ نے کی. شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پلے کارڈز اٹھارکھےتھے۔
منڈی بہاوالدین۔سانحہ جعفر ایکسپریس میں دشمن ممالک ملوث ہیں۔ بھارت اور اسراٸیل پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاک فوج نے جعفرایکسپریس کے تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کیاہے۔ یرغمال بنائے گئے تمام مسافروں بازیاب کروانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مقررین
منڈی بہاوالدین۔پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کررہی ہے۔ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. انجمن تاجران کے صدر میاں عبدالرزاق،ظفرحمید اور کیپٹن ر تیمور ودیگر نے بھی خطاب کیا
