بلدیہ کا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، ریڑھی بانوں کا شدید احتجاج

منڈی بہاوالدین میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کے حکم پر اے سی نے بلدیہ عملہ کے ہمراہ تجاوزات مافیاء کے خلاف کریک ڈاؤن, ریڑھی بانوں کا شدید احتجاج ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے مظاہرین کا مطالبہ

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2023) بجلی کے بلوں میں اضافہ اورربلنگ کے بعد تجاوزات کاخاتمہ پر منڈی بہاوالدین میں بھاری جرمانوں اورسزاوں پر ریڑھی بان چھابڑی فروش سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزدوروں اور غرباء کو بچوں کا پیٹ پالنے کا حق دیا جائے .

یہ بھی پڑھیں: ملکوال میں تجاوزات کی روک تھام کے لئے کی جانے والی گزشتہ کاوشوں کو سراہا گیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیاء نے عوام کا پیدل چلنا پھرنا محال کردیا ہے اور خواتین کی شکایات پرچیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر کارروائی شروع کی گئی ہے،جبکہ ریڑھی بان اور چھابڑی فروش نے کریک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار مزدور طبقہ نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی اپنے بچوں کو روٹی اورمصعوم بچوں کو پالنے کا حق دیا جائے،ورنہ بچوں کی ہلاکتوں اور خود کشیوں کی زمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی

Exit mobile version