میونسپل کمیٹی نے غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر کے ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی

illegal constructions

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر سی او میونسپل کمیٹی احمد وقار بھٹی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بی ایچ یو سوہاوہ کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکر ایک شخص کو حوالہ پولیس کر دیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 جنوری 2023) اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات میں ملوث عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے ضلعی انتظامیہ سختی سے نپٹے گی ۔ حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اراضی اور املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ۔ضلعی افسران تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور حکمت عملی سے بلا خوف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے دباﺅ میں آئے بغیر میرٹ پر شہر کے اہم چوراہوں ، سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس کا انتظامیہ کیلئے تعاون حاصل کر کے مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔

Exit mobile version