عام انتخابات، منڈی بہاؤالدین میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی شروع

pakistan army flood camp

عام انتخابات میں ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عام انتخابات کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پاک فوج کے دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ فوج کا دستہ آج منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم، سرگودھا اور دیگر اضلاع پہنچے گا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انتخابی انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version