ملکوال: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد نواز کو قتل کر دیا

منڈی بہاوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا. ملکوال کے علاقہ سندا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد نواز کو قتل کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کروائی کا آغاز کر دیا.

منڈی بہاؤالدین تھانہ میانہ گوندل سرکل ملکوال میں محمد نواز ولد غلام رسول قوم گوندل سکنہ سندا کو نامعلوم ملزمان نے بزریعہ فائر قتل کر دیا. ایس ایچ او میانہ گوندل نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ، پی ایف ایس اے ٹیم کو موقع پر بلوا کر شواہد اکٹھے کر لئے.

یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے. علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا.

Exit mobile version