سندھ طاس معاہدہ: پاکستان نے دو ٹوک موقف کے ساتھ بھارتی خطوط کا جواب دے دیا

water level in dams

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر بھارت کے خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دیا ہے۔ یہ معاہدہ مکمل طور پر قابل نفاذ اور فریقین پر پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سندھ طاس کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔

Exit mobile version