حکومت نے 5 ماہ میں کتنا بیرونی قرض لیا؟ تفصیلات جاری

pakistan old currency notes

حکومت نے مالی سال کے پہلے5 ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی۔

اقتصادی امورڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تانومبر 5 ارب ڈالرز سے زیادہ کابیرونی قرضہ لیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 48 کروڑ 72 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب16کروڑ ڈالرز ملے.

یہ بھی پرھیں: پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 67 کروڑ ڈالرز قرض دیا جبکہ عالمی بینک نے53 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز قرضہ دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران مختلف ممالک سے قرض کی مد میں58 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ملے، سعودی عرب نے آئل فیسیلٹی کی مد میں50کروڑ ڈالرز جبکہ چین نے5کروڑ49لاکھ ڈالرزفراہم کیے۔

Exit mobile version