حاکم مال منڈی بہاءالدین میں غیر معیاری اور ایکسپائرڈ اشیاء پر مال کو بھاری جرمانہ

Hakim Mall Mandi Bahauddin

منڈی بہاءالدین: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت مند پنجاب کے تحت اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ اورڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز منڈی بہاءالدین کی زیرنگرانی ضلع منڈی بہاءالدین کے معروف حاکم مال کا دورہ کر کے فوڈ کارنرز کو تفصیلی چیک کیا۔

حاکم مال منڈی بہاءالدین کو سیل کر دیا گیا

فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوڈ پوائنٹس پر موجود گھی، آئل اور گوشت کا معائنہ بھی کیا۔ معائنہ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس پر چائنہ نمک ، خراب انڈے اور دیگر غیر معیاری ایکسپائر اشیاء پائی گئیں۔ اتھارٹی کی جانب سے تمام مضر صحت اور خطرناک اشیاءکو موقع پر تلف کر کے مالکان پر چھ لاکھ 50 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین عدیل احمد نے فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

Exit mobile version