محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت سے قبرستان کی اراضی تجاوزات مافیا سے واگزار

mohtasib punjab

پنجاب محتسب کی موثر اور بروقت مداخلت کے نتیجے میں سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق ایک اہم عوامی مسئلہ کامیابی سے حل ہو گیا۔

ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے کنڈ موچیاں میں واقع 1 کنال 12 مرلہ سرکاری اراضی جو کہ قبرستان کے لیے مختص کی گئی تھی، پر عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ تھا۔

قبرستان کے لیے سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف مقامی شہریوں نے پنجاب محتسب کے دفتر سے رجوع کیا تھا۔ محتسب پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر قابض سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔

Exit mobile version