منڈی بہاؤالدین پولیس کے ٹرن آؤٹ اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد

dpo mandi bahauddin wasemm riaz khan

پولیس اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان کی زیر نگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں ضلع بھر کے پولیس افسران، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او وسیم ریاض خان نے پریڈ کا معائنہ کیا، سلامی لی اور اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ کا جائزہ لیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔

جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کی جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔ بعد ازاں مختلف محکموں کا دورہ کیا گیا اور سرکاری گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

Exit mobile version