پاکستان مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین کے رہنما سابق ایم پی اے طارق شاہ کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے لندن میں خصوصی ملاقات.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 جنوری 2023) تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں منڈی بہاؤالدین کی سیاست پر خصوصی گفتگو ہوئی اور میاں نواز شریف نے آئندہ ہونے والے انتخابات کے لئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے۔آئندہ انتخابات میں پرانے ساتھیوں سے مشاورت کے ساتھ منڈی بہاؤالدین میں امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ کو بلا کر کہا کہ پیر طارق شاہ صاحب کے خاندان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے اور ضلعی معاملات میں شاہ صاحب کو اعتماد میں لیا جائے۔ ملاقات کے اختتام پر ممتاز تارڑ صاحب کی صحت کے متعلق بھی دریافت کیا۔
