پنجاب فوڈاتھارٹی ضلع منڈی بہاؤالدین کاممنوعہ اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے کریانہ سٹورز کو 10ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا۔ 2.5کلوگرام ممنوعہ اشیاء، 1کلوگرام ایکسپائرڈ کیچ اپ، 5 کلوگرام ایکسپائرڈ ساسز اور 500گرام ایکسپائرڈ پاستا کو موقع پر تلف کر دیا گیا
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 اگست 2022) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کریانہ اور جنرل سٹورزکو چیک کیا.
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر دکاندار کو جرمانہ
پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، فرسٹ اِن فرسٹ آوٹ کی پالیسی پر عمل نہ کرنے،فریش سٹاک کے ساتھ ڈسپلے پر ممنوعہ اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی اور فروخت کرنے کی بنا پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن13کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی اور10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 2.5کلوگرام ممنوعہ اشیاء، 1کلوگرام ایکسپائرڈ کیچ اپ، 5 کلوگرام ایکسپائرڈ ساسز اور 500گرام ایکسپائرڈ پاستا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔
