مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل 23 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے

rain in pakistan

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافے کا خطرہ ہے۔ 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشیں شروع ہو جائیں گی۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ بارشوں کے نتیجے میں دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے منسلک دریاؤں اور نہروں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام ادارے ابتدائی اقدامات کو ہر صورت مکمل کریں تاکہ ممکنہ تباہی سے بچا جا سکے اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Exit mobile version