دھبولہ: مچھلی کے فارم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

drowned in river

پھالیہ کے نواحی گاوں دھبولہ میں فش فارم میں نہاتے ہوئے دو معصوم بچے پانی میں ڈوب گئے۔ کھیل کی خوشی پل بھر میں ماتم میں بدل گئی۔ گاوں کی فضاءسوگوار، اہل علاقہ اور لواحقین غم سے نڈھال۔

تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی گاوں دھبولہ میں فِش فارم پر نہاتے ہوئے دو معصوم بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت 9 سالہ شاپزیب اور 8 سالہ محمد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں بچے کھیلتے کھیلتے فِش فارم کے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ہیلاں: تیز رفتار کار نہر میں گر گئی، 4 نوجوان ڈوب گئے، تلاش جاری

معصوم بچوں کی موت کی خبر پورے گاوں میں پھیل گئی۔ جب ننھے کلیوں کی لاشیں گھروں کو پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ دونوں گھروں سے رونے اور سسکیوں کی آوازیں بلند ہو گئیں۔ پورے گاوں کی فضا سوگوار ہو گئی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہر والدین کے لیے ایک کڑی وارننگ اور سبق ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے مقامات پر جانے سے روکیں جہاں معمولی سی غفلت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version