منڈی بہاءالدین میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

منڈی بہاؤالدین: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے منڈی بہاءالدین میں بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی شدید کمی پائی گئی جس پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سینکڑوں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید نے کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ کا استعمال بچوں اور بوڑھوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے ملاوٹ مافیا کو ملک و قوم کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version