نواز شریف پارک میں عید پکنک منانے آنے والے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا

Sale of fake honey in Mandi Bahauddin and surroundings

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے پارک میں عید پکنک منانے آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔ جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔

’’جنگ‘‘ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا ہے۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے کے بعد نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جسے اب سپرے کے بعد کھولا جائے گا۔

باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

Exit mobile version