ملکوال سے تعلق رکھنے والے گلوکار کے خلاف مقدمہ درج

district jail mandi bahauddin

مہندی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ: ملکوال سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار محمد اشرف کے خلاف مقدمہ درج

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2023) تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب کے بعد نجی فارم ہاؤس میں معروف گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے (ن)لیگ کے مقامی رہنما وسیم پرویز کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.

یہ بھی پڑھیں: گوجرہ: فائرنگ کی زد میں آکر 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس تھانہ کالا گوجراں جہلم نے فوک گلوکار ملکو اور لیگی رہنما وسیم پرویز کے خلاف دفعات 11/2015 اور 337H(2) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر میں مزید دو نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں،

واضع رہے کہ سوشل ویڈیو پر وائرل ویڈیو طیب راشد ولد راشد منہاس سکنہ گھرمالہ تحصیل و ضلع جہلم کی شادی کے موقع پر گزشتہ روز رسم مہندی کے بعد کی ہے۔

Exit mobile version