پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کا تعین نہ ہوسکا

پاکستان تحریک انصاف “بلے” کے انتخابی نشان سے محروم ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کی 81 نشستوں کے لیے امیدواروں کا تعین نہ ہوسکا۔ لاہور ضلع کی بارہ نشستوں پر امیدوار نہ مل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد، خوشاب، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، لودھراں، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں پارٹی کے صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر آزاد امیدوار موجود ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج شام تک آزاد حیثیت سے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ضلع اٹک کی صوبائی اسمبلی کی پانچ میں سے دو نشستوں کے لیے امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔ مری کی واحد نشست پر بھی کسی امیدوار کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ راولپنڈی ضلع کی 13 نشستوں میں سے پانچ نشستوں پر ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔

ضلع جہلم کی چار میں سے دو نشستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔ منڈی بہاؤالدین کی پانچ میں سے دو نشستوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ سیالکوٹ کی گیارہ میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ نارووال کی پانچ میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہوسکا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ضلع منڈی بہاؤالدین کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

گوجرانوالہ کی بارہ میں سے سات نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ سرگودھا کی دس نشستوں میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ میانوالی کی چار میں سے ایک نشست خالی ہے۔ بھکر کی پانچ میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہ ہوسکا۔ چنیوٹ کی چار سیٹوں میں سے ایک سیٹ خالی ہے۔

فیصل آباد کی 21 میں سے تین نشستوں پر امیدوار نہ مل سکے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 6 نشستوں میں سے سابقہ حکمران جماعت 4 پر امیدوار نہ لے سکی۔ جھنگ کی سات میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہوسکا۔ شیخوپورہ کی نو نشستوں میں سے ایک پر بھی امیدوار کا تعین نہ ہوسکا۔ لاہور کی 30 نشستوں میں سے 10 نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہ ہوسکا۔

الیکشن 2024

قصور کی دس نشستوں میں سے پانچ نشستوں پر امیدوار کا تعین نہ ہوسکا۔ اوکاڑہ کی 8 میں سے ایک نشست بھی فائنل نہ ہو سکی۔ پاکپتن کی پانچ میں سے تین نشستوں پر امیدواروں کا تعین نہیں ہوسکا۔ ساہیوال کی سات میں سے دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار فائنل نہ ہو سکے۔ خانیوال کی آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تین امیدواروں کا تعین نہ ہوسکا۔

ملتان کی 12 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے ایک امیدوار کا تعین نہ ہوسکا۔ وہاڑی کی 8 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے ایک پر بھی امیدوار کا تعین نہ ہوسکا۔ بہاولنگر کی آٹھ میں سے دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا تعین نہیں ہو سکا۔ بہاولپور کی 10 میں سے 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔

رحیم یار خان کی 13 میں سے دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار نہ مل سکے۔ لیہہ کی صوبائی اسمبلی کی پانچ میں سے ایک نشست پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ تونسہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں میں سے ایک پر بھی امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ڈیرہ غازی خان صوبائی اسمبلی کی چھ میں سے تین نشستوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ راجن پور کی صوبائی اسمبلی کی چھ میں سے ایک نشست پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔

Exit mobile version