ایک اور مشہور ٹک ٹاکر گھر میں مردہ پائی گئی؛ 2 افراد گرفتار

tiktok video

سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹوکر سمیرا راجپوت اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔ سمیرا راجپوت کی اچانک موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کی لاش کو لوڈر رکشے میں لے جایا جا رہا ہے۔سمیرا راجپوت ایک ابھرتی ہوئی سوشل میڈیا شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی مختصر ویڈیوز اور منفرد انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

سمیرا کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ اس کی موت حادثاتی نہیں بلکہ قتل تھی جس کے لیے سمیرا کا سابق شوہر ذمہ دار ہے۔ والدین نے الزام لگایا کہ سمیرا کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور کئی بار اپنی جان کا خدشہ ظاہر کیا۔

موت کی اصل وجہ کے بارے میں پولیس یا انتظامیہ کی طرف سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق جسم پر تشدد کے کوئی آثار نہیں ملے۔ موت کی وجہ جاننے کے لیے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

Exit mobile version