اقدام قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 5 ہزار گرام چرس سمیت گرفتار

arrested

منڈی بہاؤالدین پولیس تھانہ سول لائن کی بڑی کاروائی. سنگین مقدمات میں اشتہاری اقدام قتل جیسی بڑی وارداتوں میں مطلوب ملزم پانچ ہزار گرام چرس سمیت پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا. تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج مزید تفتیش شروع

تھانہ سول لائن کے علاقہ چوکی صوفی سٹی نے متعدد قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم سرفراز عرف کالو چھرا پولیس کو مطلوب تھا جس پر تھانہ سول لائن کے انچارج چوہدری ارشد گوندل اور رضاء الہی بٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چیلیانوالہ پبعی میں چھاپہ مار کر ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

جس کے قبضہ سے پانچ کلو گرام چرس اور جدید ترین اسلحہ برآمد کیا جس کے خلاف پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی. کرائم فائٹر انچارج تھانہ سول لائن چوہدری ارشد گوندل اور رضاء الہی بٹ کا کہنا ہے کہ ملزم سنگین وارداتوں میں اشتہاری تھا جس کی ایک طویل فہرست ہے اور دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں.

Exit mobile version